کنگن// گگن گیر سے شتکڑی تک سڑک کی خستہ حالی کے باعث ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کوسخت مشکلات درپیش ہیں۔سڑک سے اُٹھنے والے گردو غبار سے گگن گیر علاقے میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ گگن گیر شتکڑی سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جس کے نتیجے میںگاڑیوںکا نقصان ہورہا ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بیکن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پرجلد از جلد میکڈم بچھایا جائے تاکہ ٹرانسپوٹروں اورعوام کوپریشانیوں سے نجات مل جائے ۔ دریں اثناء گگن گیر علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سڑک کے کنارے مختلف مواصلاتی کمپنیوں کی طرف سے کیبل بچھانے کے دوران مٹی کے انبار جمع ہوگئے جسے آج تک نہیں ہٹایا گیا اور اب اس سے اُٹھنے والے گرد وغبار سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔