کنگن //باڈر روڈز آرگنائزےشن نے بدھ کو گگن گےر سونہ مرگ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کےا ہے جس کے لئے مزدوروں کے علاوہ مشےنوں کو کام پر لگاےا ہے ۔واضح رہے کہ صحت افزا مقام سونہ مرگ کو برفباری کی وجہ سے گذشتہ سال دسمبر کے مہےنے مےں آمد ورفت کے لئے بند کر دےا گےا تھا ۔ تےن ماہ تک بند رہنے والی گگن گےر سونہ مرگ شاہراہ پر بےکن نے بدھ کو برف ہٹانے کا کام شروع کےا ہے ۔ امسال بھاری برفباری نہ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر اےک ماہ قبل ہی برف ہٹانے کا کام شروع کےا گےا ۔بےکن کے اےک آفےسر نے بتاےا کہ بدھ کو گگن گےر سے حاجی قبر شتکڑی تک برف ہٹانے کا کام مکمل کےا گےا ہے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ اگر موسم ساز گار رہا تو جمعرات تک سونہ مرگ شاہراہ تک برف ہٹانے کا کام مکمل کےا جائے گا تاکہ سونہ مرگ کی طرف آنے والے سےاح برفےلی پہاڑیوں سے لطف اندوز ہوسکےں ۔