سری نگر//اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی( IGNOU) کے علاقائی مرکز سرینگر نے بیچلر آف سوشل ورک (BSW) میں گولڈ میڈلسٹ شبنم فیض اللہ کو اعزاز سے نوازا۔ سوپور سے تعلق رکھنے والی شبنم کو اس سال اپریل میں IGNOU کے ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں IGNOU کے 34ویں کانووکیشن میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔اگنوکے ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹر کملیش مینا نے شبنم فیض کو اس کے دادامحمد صدیق ڈار کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ، گولڈ میڈل اور10,000 روپے کا چیک پیش کیا۔ڈاکٹر کملیش مینا نے کہا کہ IGNOU اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور وادی کشمیر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مؤثر طریقے سے بہت سے نئے اقدامات کر رہا ہے۔