گول// مڈ ڈے میل اور سی پی ورکروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ٹی یوایمپلاء کے ریاستی صدر محمدیوسف بٹ مہمان خصوصی کے طور پرموجود تھے ۔ اس موقعہ پرانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زون گول میں تمام سکولوں میں موجود مڈ ڈے میل کی باورچیوں کو سرکارکی جانب سے سالانہ دس ہزار روپے کااعلان تو ہوا لیکن ابھی تک نہیں دیا گیا اور برتنوں و دوسری چیزوں سے بھی ہم پریشان ہیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پربا اتفاق رائے زون گول کی باڈی تشکیل دی گئی جس میں سی پی ورکرو کے صدرشمس الدین ، نائب سکریٹری نور الدین بٹ ، ڈپٹی صدر غلام علی کمار اور مڈڈے میلکے زون گول صدرزرینہ بیگم، ڈپٹی صدرحفیظہ بیگم ،سکریٹری شگفتہ اختر ،خزانچہ مسطورہاختر چنے گئے ۔اسموقعہ پرانہوں نے چیف ایجو کیشن آفیسر رام بن سے گزارش کی ہے کہ زون گول کے مڈ ڈے میل ورکروں کو دس ماہ سے اجرت نہیں مل رہی ہے اور جلدازجلد واگزار کی جائے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ اگر چہ وادی کشمیرمیں سی پی ڈبلیو کےM/S,P/Sہیڈ ماسٹرکے آرڈرمانے جا رہے ہیں لیکن جموں صوبہ میں اسے لاگو نہیں کیا جا رہا ہے اور سی پی ڈبلیو کو جو کمشنر سکریٹری ایجو کیشن نے25اگست2011 میں آرڈر نکالا ہے وہ کنسالڈیٹ لاگو کیا جائے اور مڈڈے میل اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکار نے ہماری ان مانگوں کوپورا نہیں کیا تو ہم سڑکوں پرنکلنے کے لئے مجبور ہوں گے ۔