گول//گول سب ڈویژن میں ملکی سطح پر سیاسی تنظیم نے سیاسی منظر نامہ میں قدم رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرانے کا آغاز کیا ہے ۔اس سلسلے میں سنگلدان میں ضلع صدر صدام حسین گنائی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بہت سارے نوجوانوں نے اس تنظیم کاہاتھ تھاما ۔اس موقعہ پر جن نوجوانوں نے لوک جن شکتی پارٹی میں قدم رکھا ۔ اس موقعہ پر ایک باڈی تشکیل دی جس میں مجتبا حسین گنائی یوتھ ضلع صدر ،رحمت اللہ وانی بلاک صدر سنگلدان ،ذاکرحسین چوہدری ایس ٹی سیل ضلع رام بن ، شہباز وانی ، گلزار احمد نائیک، محمد شریف لوہار ،محمد امین وانی، منظور زرگر ، اور ثابت حسین گنائی ۔اس موقعہ پرمقررین نے کہا کہ انہوں نے اس نئی تنظیم میں اس لئے شمولیت کی ہے تا کہ یہاں پر نوجوانوں کامستقبل روشن ہوسکے کیونکہ یہاں کی تنظیموںاورسیاسی لیڈران نے نوجوانوں اور عام لوگوں کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے اس موقعہ پرباقی نوجوانوں سے بھی کہاکہ وہ لوک جن شکتی پارٹی تنظیم میں شمولیت اختیار کریں تا کہ گول سنگلدان میں ایک نیا باب رقم ہو کر نئی صبح ہو تا کہ نوجوانوں کے ساتھ استحصال نہ ہو