زاہد بشیر
گول// گو ل کے ڈکسر علاقہ میں ایک آٹو رکھشا کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ گول سے جموں کی طرف جا رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں کے تین نوجوان جو گول آئے ہوئے تھے اور واپسی پر ڈکسر کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے آٹوزیر نمبرJK02D05871 باہر ہو گیا جس وجہ سے وہ گہری کھائی میں جا گرا ۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار ڈاکٹر سیوا رام ولد مہندر کمار ساکنہ جموں 34سال، سوہل کمار ولد پرن چند سکنہ اکھنور 27سال، امت کمار ولد موہن لال ساکنہ امگوٹرا جموں عمر32سال زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ انہیں فوری طور پر سنگلدان ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا ۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے آگے کی کاروائی شروع کر دی ۔