گول//گول میںآج سینکڑوںلوگوںنے سرکارکی پالیسی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تحصیل صدرمقام گول میںاحتجاجی دھرنا دیا۔ گول کے مختلف جگہوںسے آئے ہوئے سینکڑوںلوگوںنے سرکارکی غریب عوام کش پالیسی اورفرقہ وارسوچ پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سرکار کوغریب عوام کوجنگلات سے بے دخل کرنے کے لئے سوچنا چاہئے۔ گول بازارمیںنعرے بازے کرتے ہوئے انہوں نے سرکار،محکمہ جنگلات اورریاستی وزیر لعل سنگھ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نے بعد میں تحصیل ہیڈکوارٹر پردھرنا دیاجہاں لوگوںسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سرکار نے جس سے طرح غریب عوام کاقافیہ حیات تنگ کررکھاہے اس سے ریاست میںحالات سدھریںگے نہیںبلکہ اس سے مزید حالات بگڑ سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سرکار غریب عوام کو امن کی جانب نہیںبلکہ بندوق اُٹھانے پرمجبورکررہی ہے اوراگر کسی بھی غریب شخص نے بندوق اٹھائی اس کی ذمہ داری سرکار پرعائد ہوگی۔انہوںنے کہاکہ اس وقت تیس تیس ،چالیس چالیس سالوںسے لوگ جنگلات میںبسے ہوئے ہیں جو ان کوشیخ محمد عبداللہ مرحوم نے حق دیاتھا اوراسے وقت اُسی کوچھینا جارہاہے اور اس کے خلاف غریب عوام سڑکوںپرسخت احتجاج کے لئے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ آج سے پہلے سرکار یں آئیں لیکن اس طرح سے غریب عوام کونہیںستایاگیایہ اس لئے ستایاجارہاہے کیونکہ دوردراز علاقوںمیںزیادہ ترغریب عوام بالخصوص مسلم طبقہ جو جنگلات کی اراضی میںبسے ہیںاورپی ڈی پی بی جے پی کی مسلم کش پالیسی کوکسی بھی صورت میںبرداشت نہیںکیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میںاگرلال سنگھ بیان دیتاہے کہ کوئی غریب عوام کونہیںستائے گاتو محکمہ جنگلات ایسا کیوںکررہاہے دال میںکچھ کالاہے اس لئے اس طرح سے مکروہ چالوںسے غریب عوام کوستایاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ اگر غریب عوام کوستانے کایہ سلسلہ بند نہیںکیاگیاتو ہم یہاںتحصیل آفس نہیںبلکہ جموںسرینگرشاہراہ کو بندکردیںگے۔انہوںنے کہاکہ جلد از جلد غریب عوام کے حق میںسرکار فیصلہ لے ورنہ پوری ریاست کی غریب عوام سڑکوںپراُترنے پرمجبور ہوگی۔