گول//آج گول میںایس ڈی ایم کی صدارت میںایک عوامی دربارکاانعقادہواجس میںتحصیلدار گول،محکمہ پی ایچ ای، تعلیم،پی ڈبلیوڈی، پی ایم جی ایس وائی اورگریف کے آفیسران وملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پرپیس اینڈویلفیر کی جانب سے ایک میمورنڈم کی شکل میں مسائل اجاگرکئے گئے اورایس ڈی ایم نے موقعہ پرہی متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران سے جواب طلبی کی ۔ اس موقعہ پر گول بازار میںگریف کی جانب سے تعمیرہورہی سڑک کے بارے لوگوںنے کہاکہ کافی عرصہ سے اس پرکام چل رہاہے لیکن ناقص میٹریل استعمال کی وجہ سے لوگوںنے اس پراعتراض جتایا اوراگرمحکمہ اس سڑک کی تعمیرمیں بہتر میٹریل کااستعمال کریںگے تو اس پرتعمیری کام شروع کرنے دیاجائے گااورموقعہ پرموجود جے ای گریف کوایس ڈی ایم نے تین دن کے اندراندر اس سڑک پرتعمیری کام شروع کرنے کوکہا۔لوگوںنے کہاکہ اگر یہ ٹھیک کام کریںگے تو آگے کاکام شروع کرنے دیںگے اگرٹھیک نہیںکریںگے توآگے ہم کام نہیںکرنے دیںگے۔ اس موقعہ پربازارمیںٹوٹی ہوئی پائپو ں، گندگی وغیرہ مسائل بھی اُٹھے۔ سب ڈویژن گول میںپی ایم جی ایس وائی کی جانب سے ادھورے کاموںکے بارے میں ایس ڈی ایم نے متعلقہ آفیسر کوایک ہفتہ کے اندراندر رپورٹ پیش کرنے کوکہا۔ دربار میںپی ڈبلیوڈی کی جانب سے سڑکوںپربچھائے گئے تارکول کامسئلہ بھی اجاگرکیاگیا جس پرموجود پرموجود اے ای ای پی ڈبلیوڈی نے کہاکہ جنہوںنے تارکول بچھایاہے اُن کی بل روک کررکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سڑکوںکی حالت ابتری بھی زیربحث لایاگیا۔ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کاموںاورلوگوںکے محکمہ کی جانب سے دھوکہ دھڑی کابھی لوگوںنے اس موقعہ پرمسئلہ اٹھایا لیکن موجودہ پر بی ڈی اوموجود نہیںتھا اورایس ڈی ایم نے اس مسئلہ کوبعدمیںبی ڈی اوکے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ دربارمیںسکولوںمیںتدریسی عملہ کی قلت، ڈگری کالج کی تعمیر، کالج جو اس وقت کام کاج چلارہاہے میںجگہ کی کمی، واٹر لفٹ ،ہسپتال میںماضر امراض خواتین ودیگر مسائل بھی لوگوںنے ایس ڈی ایم کے سامنے رکھے جس پر ایس ڈی ایم نے لوگوںسے کہاکہ وہ اس سلسلے میںاعلیٰ حکام سے بات کریںگے۔ اس موقعہ پر لوگوںکے مسائل کے تئیںسنجیدگی کااظہارکرتے ہوئے ایس ڈی ایم گول نے ہر ماہ تین تاریخ کو سب ڈویژن کے ملازمین ولوگوںکامشترکہ دربار بلانے کوکہاتاکہ لوگوںکے مسائل پرغوروخوض کیاجائے اورپچھلی میٹنگوںمیںجومسائل اُٹھائے گئے ہیںاُن کوکہاںتک دورکیاگیا ۔