گول// کئی روز سے لگا تار شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں سرد ی میں اضافہ ہوا ہے ،وہیں لوگ بھی مسائل سے دوچار ہیں اس دوران پورے سب ڈویژن میں بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں مکئی کی بوائی کا کام بھی متاثر ہو گیا ہے جمعہ کو بھی گول میں کئی گھنٹوں تک شدید ژالہ بار ی ہوئی جس وجہ سے سرد ی کی لہر میں اضافہ ہوا ۔لگا تار بارشوںکی وجہ سے زمیندار طبقہ بھی کافی پریشان ہے کیونکہ آج کل مکئی کی بوائی کا وقت ہے لیکن کئی روز سے لگاتار شدید بارشوں کی وجہ سے لوگ مکئی کی بوائی کا کام نہیں پا رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں مکئی کی بوائی میں کافی وقت لگ گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ زمینداروں کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو مالی امداد فراہم کی جائے تا کہ لاک ڈائون میں پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔