زاہد بشیر
گول//محکمہ زراعت کے دفتر گول میں کسانوں کے لئے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ایس ڈی اوگول وپن کمار نے کی۔ اس موقع پر محکمہ کے عملہ کے علاوہ معزز شہری بھی موجود تھے۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی او گول نے کہا کہ زمینداروں کو پی ایم کسان کی 14ویں قسط ملی اور وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ قسط نہیں پڑ رہی ہے وہ ہم سے رابطہ کرے تا کہ اگر کاغذات کی کوئی کمی ہوگی وہ پورا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کوچاہیے کہ سرکار کی طرف سے جو بھی سکیمیں آرہی ہیں اس کا بھرپور فائدہ اٹھا ئیں اور محکمہ زمینداروں کے ہر مسئلے کولے کر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے زمینداروں کو جو قرضہ مل رہا ہے اس کا بھرپور فائدہ زمینداروں کو اٹھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہر کسان کو فصل بیمہ یوجنا کرنا چاہئے اور جس جس کا کے سی سی بناہوا ہے اس کوبیمہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔تاکہ جو زمینداروں کو کسی بھی قسم کا نقصان ہوتاہے وہ اس سے بھر پائی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جلد مشروم کی کاشت سے متعلق ایک جانکاری کیمپ لگا رہا ہے جس میں تمام کسانوں کو حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ مشروم کہ کاشت کرسکے اور اس سے فائدہ حاصل کرسکے۔