گول//گول انتظامیہ نے آج عید الاضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ کے ساتھ ساتھ سو سائٹی کے ساتھ بھی میٹنگ کی جس میں عید الاضحی کے پیش نظر گاہکوں کو بہتر سامان فروخت کرنے اور باقی مسائل بھی زیر غور لائے گئے ۔ نائب تحصیلدار گول گلزار احمد بٹ کی زیر صدات میں مارکٹ چیکنگ ہوئی جس میں ٹی ایس او گول گلزار احمد کے علاوہ پولیس بھی موجود تھی ۔ اس موقعہ پر پورے بازار کا معائینہ کیا اور سبزی ، ہوٹلوں اور کیریانہ دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی رکھیں اور گلی سڑی سبزیاں فروخت کرنے سے گریز کریں۔ اس موقعہ پر انہوں نے مختلف دکانداروں سے1700روپے جرمانہ بھی وصولا اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ عید الاضحی کے موقعہ پر گاہکوںکو صاف شفاف اشیاء فروخت کریںاور اگر کوئی شکایت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران انتظامیہ نے عید الاضحی کے پیش نظر تحصیل آفس میں سول سوسائٹی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی جس میں گول کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کی صدارت نائب تحصیلدار گول گلزار احمد بٹ نے کی جبکہ اس موقعہ پرٹی ایس او گول گلزار احمد کے علاوہ معزز شہری بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر انتظامیہ نے لوگوں سے کہا کہ اگر کوئی مسائل پیدا ہوتے ہیں تو فوراً اس سلسلے میں انتظامیہ کو مطلع کریں تا کہ اس کا حل ڈھونڈ نکالا جا سکے ۔ اس دوران نرخوں بارے بھی بات ہوئی اور دکانداروں سے کہا کہ وہ نرخیں اعتدال پر رکھیں ۔ اس موقعہ پر عید الاضحی کے پروگرام کو بہتر طریقے اور آپسی بھائی چارے کو نبھاتے ہوئے اس عید کو بہتر طریقے سے منانے او ربنانے کی بھی بات ہوئی۔