گول//پورے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست جموںوکشمیر ، ضلع سطح اور بلاک سطح پر آج دھہ مجالس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ جات کی تعمیر وترقی و دوسرے خیالات کا تبادلہ ہو ا۔ آج گول سب ڈویژن کے گول بلاک اور گنڈی بلاکوں کی پنچایتوں میں دھہ مجالس کا انعقاد ہوا ۔ پنچایت گول اے ، پنچایت گول بی، پنچایت گنڈی ، کلی مستیٰ ، داچھن ، داڑم وغیرہ علاقوں میں دھہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ ان جگہوں پر بلاک ڈولپمنٹ آفیسر گول جن کو داڑم بلاک کا بھی چارج ہے گئے اور لوگوں سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دھہ مجالس میں آنا چاہئے تا کہ جو سکیمیوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے آتی ہیں اُن کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی اسکیمیں ہوتی ہیں جن سے عام لوگ واقف نہیں ہوتے ہیں جس وجہ سے ان کے حقوق اُن تک نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج پانچ سالہ پلان بنیا جا رہا ہے جس میں لوگوں نے صرف ایک محکمہ یعنی محکمہ دیہی ترقی پر ہی نہیں بلکہ دیگر محکموں کی اسکیموں بارے بھی کام رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی سمجھ میں محکمہ دیہی ترقی صرف نریگا و آئی اے وائی تک ہی محدود ہے لیکن ایسا کچھ نہیں بلکہ یہ محکمہ علاقوں کی تعمیر وترقی کے لئے ہے باقی محکموں کے مسائل بھی آپ اس محکمہ کے ذریعے اُن تک پہنچا سکتے ہیں اور یہی مقصد ہے آج کی دھہ مجالس کا تا کہ عام لوگ تعمیر ی کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں بارے بھی محکموں تک آواز پہنچائیں تا کہ علاقوں کی ترقی ہو سکے ۔