عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر / /ماہ رمضان کے مقدس ایام میں شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں قصابوں کے خلاف صارفین میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے وہیںمحکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کا کہنا ہے کہ مقررہ ریٹ سے زیادہ گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ نیوز ایجنسی سی این ایس کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں سے صارفین نے الزام عائد کیا کہ قصابوں نے اپنی من مانی کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس دوران گوشت کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ صارفین کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے درمیان لوگوں نے محکمہ خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر افیئرس گوشت کی قیمتوں کو مقرر کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور حکومتی نوٹیفکیشن کے مقابلے میں گوشت 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ایک شہری نے بتایا ’’ رمضان میں گوشت کی اضافی کھپت ہوتی ہے لیکن قصاب 700 روپے فی کلو فروخت کر کے ہمارے لیے مشکل پیدا کررہے ہیں‘‘۔