سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گوروپورب یعنی گورو نانک دیو جی کے جنم پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے مبارک بادی کے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کو خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین یہ ہوگا کہ ہم ان کے تعلیمات پر عمل پیر ا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے اصول آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ادھر نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے پیغام میں گورو نانک دیو جی کو امن اور رواداری کا ایک ایسا علمبردار قرار دیا جن کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے ترغیب ثابت ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ دِن ریاست میں آپسی بھائی چارے اور باہمی رواداری کے رشتوں کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا ۔اس موقعہ پر انہوں نے ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیغام میں کہا ہے کہ گورونانک جی نے انسانیت ، عدم تشدد بھائی چارہ فرقہ دارانہ میل ملاپ کی تعلیم دی ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ریاستی عوام کو اِس بات پر فخر ہے کہ یہاں کے عوام نے صدیوں سے بھائی چارہ کی علم کو فروزان رکھا ہے، اور ہر مصیبت اور امتحان کی گھڑی میں ایک دوسرے دُکھ سکھ میں برابر شریک رہے ہیں۔ پارٹی کے جنرل علی محمد ساگر(ایڈوکیٹ) ، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، دیوندر سنگھ رانا نے بھی ریاست کے سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی۔پارٹی کے اقلیتی سیل کے انچارج اور خالصہ لیڈر جگدیش سنگھ آزاد نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ تمام گورودواروں پر مناسب اور معقول انتظامات رکھیں۔آل پارٹی سکھ کاڈی نیشن کمیٹی نے گروپورب کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔پوری دینا میں اس دن کی مناست سے تقریبات آج منائی جا رہی ہیں ۔آل پارٹی سکھ کاڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینہ نے کہا کہ لوگوں کو گرو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل کر کے اُن کے نقش قدم پر چلنا چاہئے اور اُن کے امن اور محبت کا پیغام پوری دینا تک پہنچانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر گرونانک کیلئے ایک خاص جگہ تھی کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت وادی کا دورہ کیا جس کا کشمیر پر کافی گہرا اثر پڑا ۔اس موقعہ پر شمال وجنوب اور وسطی کشمیر کے صدور بھی موجود تھے جن میں نرمل سنگھ بالی ، ماسٹر کولدیب سنگھ بالی ، ایس فوجی سنگھ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے جنہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو گرپورب کی مبارکباد پیش کی ۔