جموں //گورو نانک دیو جی کے 550ویں پرکاش اُتسو کے موقعہ پر گورو نانک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل کی جانب سے زیر سرپرستی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت سنگھ اور ڈسٹرکٹ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے تعاون سیگورو دوارہ شری گوررو ناناک دیو جی چاند نگر ،جموں میں 25مئی2019 کومہان گورمت سماگم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورمت سماگم کا اہتمام عالمی امن اور انسانیت کی خدمت کیلئے گو رو نانک دیو جی کی راہ پر چلنے کو اجاگر کیا گیا۔دن بھر چلنے والے اس پروگرام میں نامور سکھ دانشور بشمول پرچارک اور کیرتن جتھے سماگم اور شبد کیرتن میں حصہ لیں گے ۔سماگم صبح 9بجے شروع ہوگااور 26مئی کو بعد دوپہر ایک بجے اختتام پذیر ہوگا۔’’کون بنے گا گوروسکھ پیارا مقابلہ ‘‘ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ریست کی تمام سکھ سنگت کو اس میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔سماگم میں ملک بھر سے 70000 شرکا میں سے 53 ٹاپر خصوصی شرکا ہونگے ،ہر ایک گروپ کے ٹاپر کو کار ااور دوسرے اور تیسرے نمبر والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔