سرینگر//گورنمنٹ میڈیکل کالج کے اہتمام سے بائز ہوسٹل فیکلٹی رہائشی کوارٹروں میں شجرکاری مہم منعقد کی گئی ۔’کلین کشمیر‘ گرین کشمیر‘ کے تحت شروع کی گئی اس مہم کے دوران جی ایم سی سرینگر اورمحکمہ سوشل فارسٹری ڈویژن سرینگر کی مشترکہ پہل سے1500صنوبر کے پیڑ لگائے گئے۔مہم کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر صائمہ رشید نے کیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میںریجنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل فاریسٹ توحید احمد دیوا اوردیگر آفیسران نے شرکت کی۔ا س موقعہ پر بولتے ہوئے پرنسپل جی ایم سی نے کہا کہ اس مہم کامقصد کالج کیمپس میں خالی جگہ کو سرسبز پیڑوں سے سجانا ہے۔