جموں//ریاستی حکومت نے سنیچر کو گورنر کے مشیروں کی تعیناتی صدارتی راج میں بھی برقرار رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کے وجے کمار،خورشید احمد گنائی اور کے کے شرما ریاست میں نافذ صدارتی راج کے دوران تاحکم ثانی گورنر کے مشیر برقرار رہیں گے۔دوسرے اسی طرح کے حکمنامے میں جی اے ڈی نے ان مشیروں کو مختلف محکمہ جات کے امور بھی تفویض کئے ہیں جن میں وجے کمار کو داخلہ،جنگلات ،ماحولیات اور ارضیاتی ماحول ،صحت و طبی تعلیم ،یوتھ سروسزاین سپورٹس ،تواضع اور پروٹوکول،شہری ہواابازی۔ اطلاعات،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور ،دیہی ترقی و پنچایتی راج ،لداخ امور،زراعت و باغبانی محکمہ جات کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ایڈوائزر خورشید گنائی کو تعلیم ،اعلی تعلیم ،ٹرانسپورٹ ،حج و اوقاف،تیکنیکی تعلیم ،پھول بانی ،انیمل و شیپ ہسبنڈری،کواپریٹیو ،سیاحت ،ثقافت ،سماجی بہبود،لیبر و ورزگار،الیکشن ،فوڈ ،سول سپلائیز و امورصارفین ،ٹرائبل افیئرس ،واے آر آئی وٹریننگ محکمہ جات سونپے گئے ہیں جبکہ کیول کمار شرما کو تعمیرات عامہ ،پی ایچ ای ،فلڈ کنٹرول ،بجلی ،فائنانس ،ہائوسنگ ،اربن ڈیولپمنٹ ،انفارمیشن تیکنالوجی ،انڈسٹریز و کامرس ،سائنس و ٹیکنالوجی ،پلاننگ ،ڈیولپمنٹ و مانیٹرنگ،مال ،ڈزاسٹر منیجمنٹ ،ریلیف ،بازآبادکاری و ری کنسٹرکشن محکمہ جات کے امور تفویض کئے گئے ہیں ۔حکمنامے کی رو سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کاغذات چیف سیکریٹری براہ راست گورنر کو پیش کریں گے