نیوز ڈیسک
سرینگر//گورنر این این ووہرا نے جمعہ کو گریز سیکٹر کا دورہ کیا جہاں بریگیڈ کمانڈر نے انہیں ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر کو ڈی سی بانڈی پورہ سجاد حُسین گنائی اور ایس ڈی ایم گریز سندیپ سنگھ نے علاقہ میں انتظامیہ سے جڑی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔یہ علاقہ6 ماہ تک باقی علاقوں سے کٹا رہتا ہے۔گورنر نے ڈی سی کے ہمراہ کشن گنگا ڈیم کا دورہ کیا اور چیف انجینئر خالد عمر کے ساتھ پروجیکٹ کے آپریشنل منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر کو جانکاری دی گئی کہ پروجیکٹ کی بدولت منتقل کئے گئے143 کنبوں کو معاوضہ دیا گیا ہے اور اُن کی باز آباد کاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
گورنر سیکرٹریٹ27 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہوگا
نیوز ڈیسک
سرینگر// راج بھون سے جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گورنر سیکرٹریٹ سرینگر میں 27 اکتوبر بروز جمعہ کو شام5 بجے بند ہوگا اور یہ دربار مؤ کے سلسلے میں جموں میں6 نومبر2017 ء بروز سوموار کو صبح ساڑھے نو بجے دوبارہ کُھلے گا۔