گندو //سروڑ میں گوجر ایسوسی ایشن اندروال کا ایک اجلاس زیر صدارت ساجد حسین منعقد ہوا۔یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں محمد طاہر، ساجد حسین رفیق حسین ،ہاشم دین،غازی احمد، محمد اسحاق، محمد رفیق، محمد محسن، اشرف حسین اور محمد جمیل وغیرہ بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر خانہ بدوشوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ایسو سی ایشن صدر محمد سلیم ظہور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ذیلی پلان کے عمل ، فنڈز کے استعمال اور منصوبوں کی باقاعدگی کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومت اور قبائلی امور وزارت ایک موثر میکانزم رکھتا ہے۔مقررین نے خانہ بدوشوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔