پنجی//وزیراعظم نریندر مودی نے گوا کو ترقی کا نیا مادل اور اجتماعی کوششوں کی عکاسی قرار دیا ہے ۔مسٹر مودی سنیچر کو سویم پورن گوا یوجنا کے تحت استفادہ کنندگان، سویم پورٹن متروں، سر پنچوں اور پنچایت ارکان کے ساتھ آن لائن بات چیت کررہے تھے ۔وزیراعظم نے حکومت کے ملازمین سے لوگوں کی مدد کے لئے سبھی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرکاری افسران جتنے زیادہ ذمہ دار ہوں گے ، ملک کا اتنا ہی فائدہ ہوگا۔انہوں نے گوا کی پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں جوش کی کمی تھی اور وہ ریاست کی ترقی کے لئے مثبت ماحول بنانے میں ناکام رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طویل وقت تک ریاست میں اچھی حکمرانی کی جگہ سیاسی نفع نقصان کو ترجیح دی گئی۔وزیر اعظم نے حکومت گوا کی انڈر سکریٹری محترمہ ایشا ساونت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ، سویم پورنا مترا کے طور پر کام کرنے کا تجربہ پوچھا۔ انھوں نے بتایا کہ مستفیدین کو خدمات اور حل ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے ۔ سنگل پوائنٹ سروس ونڈوز ہونے کی وجہ سے آسانی ہوئی ہے ۔