بھدرواہ/ / ڈوڈہ ضلع کے گندوہ گنگاسوتی علاقے میں سڑک حادثہ پیش آنے کی وجہ سے 4مسافرلقمہ اجل جبکہ 9 دیگرزخمی ہوگئے ۔گندو ہ کے کلا جگاسر کے علاقے میںاس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک ٹاٹاسومو گاڑی ز یرنمبر جو چنگاسے کلاجگاسرکی طر ف جارہی تھی کہ گندوہ۔کلاجگاسرسڑک پرگنگال سوتی کے مقام پرگاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 200فٹ گہری کھا ئی میںجا گری جس کے نتیجے میںبد قسمت گاڑی میں سوار 13افراد شدید طور پر زخمی ہوئے .حادثے کی اطلاع جگاسر گندو کے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،جس کے بعدبڑی تعداد میں لوگ جا ئے موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروا ئی شروع کی اور زخمیوں کو نز دیکی اسپتال پہنچا دیا ۔حادثے کے بارے میں اے ایس پی بھدرواہ راجندرسنگھ نے بتایاکہ سڑک حادثے کی خبرملتے ہی پولیس ٹیم جائے حادثہ پرپہنچی اورمقامی لوگوں کے مددسے امدادی کاروائی عمل میں لائی اور13 زخمی مسافروں کونکال کرپی ایچ سی چنگاپہنچایا۔جہاں پرڈاکٹروں نے چارکومردہ قراردیا۔اے ایس پی نے بتایاکہ شدیدزخمیوں کوضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیاگیا۔اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30سالہ اوشا دیوی زوجہ سکھ دیو سا کن سرو کلاجگاسر ،16سالہ مبارک حسین ولد شا ہ دین ساکن النی ،22سالہ سپنا دیوی زوجہ چمن لال سا کن سرو کل جگاسر،پویترا دیوی زوجہ امیر چند سا کن جگسر کے طورپرہوئی ہے ۔ٹر یفک کے اس المناک حادثے میں 29سالہ عاشق حسین ولد علی محمدساکن کوٹاکھرنگل،،28سالہ منیشا دیوی زوجہ ونگ کمارساکن بٹھولی ،شیر محمد ولد محمد میرساکن سوتی ،50سالہ اوم دیوی زوجہ امیر چند ،سورن سنگھ ولد تیز چند ،من موہن سنگھ ،امیرسنگھ ولد جگت رام ،گیتا دیوی دختر پروین کمار اور طاریق حسین ولد شا ہ محمد زخمی ہوئے ہیں۔بعدازاں شدیدزخمیوں میں سے 5کو مز ید علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ۔ المناک حادثے میں کئی قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرریاستی گورنرستیہ پال ملک ،سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق،غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کااظہاررنج وغم کیا۔گورنرنے قیمتی جانیں تلف ہوجانے پرسخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ ہمدردی اورتعزیت ظاہرکی ،اورساتھ ہی انہوں نے حکام کوہدایت دی کہ زخمیوں کوفوری اورموثرطبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اُنکی جانوں کوبچایاجاسکے ۔