عظمیٰ نیوز سروس
گندن سٹیڈیم راج باغ میں کیرم ٹورنامنٹ کا آغازہوا۔ چیمپیٔن شپ کا افتتاح عادل رشید شاہ (صدر) نے کیا اور مدثر خان (جنرل سیکریٹری)، عارف سلطان نائب صدر اور آرگنائزنگ آرگنائزنگ سیکریٹری، شیخ ثاقب جٹ سیکریٹری، داور رشید اسسٹنٹ سیکریٹری جموں و کشمیر کیرم ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔آرگنائزنگ سکریٹری نے اس ٹورنامنٹ کے تمام شرکاء اور عہدیداروں کا خیرمقدم کیا۔ تمام شرکاء سے کہا کہ وہ اس قسم کی تقریبات میں حصہ لیں۔ اس چیمپئن شپ کی معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ ہمیں پورے کشمیر ڈویژن سے تقریباً 120 انٹریز موصول ہوئی ہیں اور اس چیمپئن شپ کے افتتاحی دن تقریباً 42 میچ کھیلے گئے‘۔ لڑکوں اور لڑکیوں اور مردوں اور خواتین دونوں حصوں میں سب جونیئر، جونیئر اور سینئر کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ایسو سی ایشن صدر نے اجتماع کو بتایا کہ’ ہمیں اس ٹورنامنٹ کے تمام ایونٹس میں 8 رینکنگ کے کھلاڑی ملیں گے اور پہلے چار سینئر کھلاڑی 28 ویں آل انڈیا فیڈریشن کپ کیرم ٹورنامنٹ 2023-24 میں جموں کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔تقریب کا اہتمام آل انڈیا کیرم فیڈریشن نے کیا ہے جس کی میزبانی آندھرا پردیش اسٹیٹ کیرم ایسوسی ایشن کرتی ہے۔