نئی دہلی//کرکٹ سے سیاست میں آئے گوتم گمبھیر کے کندھوں پر مشرقی دہلی کی ممتاز لوک سبھا سیٹ سہ رخی مقابلے میں جیت کر ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جھولی میں ڈالنے کی بڑی ذمہ داری ہے ۔ گزشتہ عام انتخابات میں، بی جے پی نے دہلی کی ساتوں نشستوں پر کانگریس کو شکست دی تھی اور پہلی بار انتخابی میدان میں اترے مہیش گیری نے دو بار رکن پارلیمان رہے سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو شکست دی تھی۔ 2014کا لوک سبھا الیکشن راجدھانی کے پہلے عام انتخابات تھے جب یہاں عام آدمی پارٹی کی موجودگی میں سہ طرفہ مقابلہ ہوا تھا۔ نئی عام آدمی پارٹی 2014میں دہلی کی تمام ساتوں پارلیمانی سیٹوں پر کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ اس بار کے عام انتخابات میں مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ ریس میں شامل تمام تینوں جماعتوں نے اپنے امیدوار بدلے ہیں۔ بی جے پی نے موجودہ ایم پی دانا کا ٹکٹ کاٹ کر گمبھیر کو انتخابی بیٹنگ کے لئے اتارا ہے تو کانگریس نے سابق ریاستی صدر اور شیلا حکومت میں وزیر رہے نوجوان اور تیز طرار لیڈر اروندر سنگھ لولی کو ٹکٹ دیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں امیدوار رہے مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی کی جگہ آتشیں مارلنا کو میدان میں اتارا ہے ۔ مسٹر یادو نے کہاکہ نقلی پسماندہ وزیر اعظم نریندر مودی پسماندوں ۔ دلتوں انتہائی پسماندوں کا ریزرویشن ختم کر رہے ہیں۔ یہ نسل پرست واجپائی اب باری ۔ باری پسماندوں ، انتہائی پسماندوں اور دلتوں کا ریزرویشن ختم کریںگے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ذات کے تناسب میں ریزرویشن میں اضافہ کیاجائے ۔ جس کی جتنی زیادہ تعداد اس کی اتنی زیادہ حصہ داری ۔ آرجے ڈی لیڈر نے اس سے قبل ایک دیگر ٹوئٹ میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ [؟] نتیش چاچا نے بہار کو برباد کر دیا ہے ۔ چار سال میں چار حکومت کی قلابازی ، کرسی بازی اور پلٹی بازی سے بہار کو غیر مستحکم کرنے والے شخص سے ترقی کی امید نہیں کی جاسکتی ۔ ان کا کوئی ٹھکانا ہے ۔ کب کہاں کیسے ، کس لئے اور کیوں پلٹی مار جائے ۔ ویسے بی جے پی سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈے جاچکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ [؟] چارہ گھوٹالے کے اصل گنہگار مشرا جی ( بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشر ) جن کی مدت کار (1977) میں یہ گھوٹالا ہوا جسے میرے والد ( لالو پرساد یادو ) نے اجاگر کیا وہ ( مسٹر مشر) ضمانت پر ہیں ان کے پروگراموں میں نتیش ۔ مودی ( نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ) جارہے ہیں ۔ پورا کنبہ بی جے میں ہے ۔[؟] انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر ضمانت پر ہی نہیں ہیں بلکہ انتخاب بھی لڑ رہی ہیں۔