بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے ایک چھ برس کے کمسن لڑکے کومنگنی پورہ بس اسٹاپ پر پایا ہے اور عام لوگوں سے اس بچے کاپتہ معلوم کرنے کیلئے تعاون طلب کیا ہے۔یہ لڑکا اپنا نام عدنان بتاتا ہے تاہم والدین یااپنے گھر کا پتہ اُسے معلوم نہیں ہے۔یہ لڑکا اس وقت آلوسہ بانڈی پورہ کی پولیس چوکی میں ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں اس لڑکے کے والدین یاگھر کے بارے میں کچھ معلومات ہو تو پولیس کو مطلع کریں۔