اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع صدر مقام سے محض 4کلو میٹر دور گلگام کپوارہ میں محکمہ اری گیشن نے ایک سر بند بنایا جس کے ذریعے کسان اپنی زرعی اراضی کو سیراب کرتے تھے لیکن امسال کی خشک سالی کی وجہ سے گلگام کا یہ اری گیشن سر بند خزاں سے قبل ہی سوکھ گیا اور اس نے میدا ن کی شکل اختیار کی ہے ۔ یہا ں کے نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے میدان دستیاب نہیں ہے ۔ نوجوانو ں کا کہنا ہے کہ کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے وہ کھیل کود کے مختلف شعبوں میں حصہ لینے سے قاصر ہے۔ ان نوجوانو ں کا کہنا ہے کہ صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گلگام کے جنگل کے نزدیک محکمہ اری گیشن نے ایک سربند بنایا ہوا ہے جسمیں بارشو ں کا پانی جمع رہتا ہے اور کسان اس پانی سے اپنے کھیتو ں کی سینچائی کرتے ہیں۔ لیکن امسال یہ سر بندپہلے ہی خشک ہوگیا اور یہا ں کے نوجوانو ں نے اس سر بندمیں کرکٹ کھیلنا شروع کیا ہے ۔ا ن نوجوانو ں کا کہنا ہے کہ جب وہ سکول سے آتے ہیں تو کچھ دیر کے لئے ذہنی سکون کے لئے اس اری گیشن سر بندمیں کرکٹ کھیلتے ہیں۔گلگام کے نوجوانو ں کا کہنا ہے کہ اگر سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ نوجوانو ں کو کرکٹ کی طرف راغب کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تو گلگام کے نوجوانو ں کا کیا قصور ہے کہ انکی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ایک نوجوان عثمان کا کہنا ہے کہ ہمارے گائو ں میں کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے اور آج ہم نے خشک سالی کا فائدہ اٹھایا کیونکہ یہا ں اری گیشن کا سر بند خشک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پھر بارشیں ہوئیں تو یہ سر بند پھر سے پانی سے بھر جائے گا اور نوجوان کھیلنے سے محروم ہوجائیں گے۔