سرینگر// انڈین انسٹیچوٹ آف سکی اینڈ مونیٹرنگ کا5تربیتی کورس کل گلمرگ میں اختتام پذیر ہواجس میں تین مختلف زمروں میں 80اُمیدواروں نے تربیت مکمل کرلی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں پر مشتمل اس گروپ میں 80اُمیدواروں نے تربیت مکمل کرلی ہے۔ کورس کی اختتامی تقریب پرپرنسپل آئی آئی ایس ایم جے ایس ڈھلن نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے مختلف زمروں میں تربیت مکمل کرنے والے اُمیدواروں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقعہ پرجے ایس ڈی ایم ٹنگمرگ عزیز احمد راتھر نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر قومی میڈیا کی منفی رپوٹنگ کے بعد کورس منعقد کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُمیدواروں کو اعلیٰ تربیت دینے کیلئے سخت محنت کرنے پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں تربیت فراہم کرنے کے اعلاوہ مجموعی شخصیت کو بہتر بنانے کی کوششیںکی جارہی ہیں۔ انہوں نے بی ایم او بڑگام ڈاکٹر جمیل احمد میر نے طلبہ کیلئے ڈاکٹر وغیر دستیاب رکھے تھے۔ انہوں نے طلبہ اور ادارے کے تمام افراد کو 5تربیت کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز سے انسان کی مجموعی شخصیت بڑھتی ہے جو عام طور پرسکولوں اور کالجوں میں ممکن نہیں ہے۔ ایس ڈی ایم ٹنگمرگ عزیز احمد راتھر نے پرنسپل جے ایس ڈھیلن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرنسپل اور انکے عملے کی کوششوں کی وجہ سے ہی گلمرگ میں یہ تربیت کورس منعقد کیا جس کا مقصد گلمرگ اور کشمیر میں زیاحت کو بڑھاوا دینا ہے۔