سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس شعبے کے اہتمام سے گیارہ روزہ اسکینگ کورس منگلوار کواختتام پزیر ہوا۔گلمرگ میں منعقدہ اس کورس کے دوران شرکاء کو سرمائی کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کی تربیت دی گئی۔ اس کورس میں15پوسٹ گریجویٹ طلاب شریک ہوئے جہاں ماہرین نے انہیں اسکینگ کے بنیادی اور اعلیٰ ہنروں سے آگاہ کیا۔اختتامی تقریب پر کشمیر یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر شوکت احمد شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ جاویدرحمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر پروفیسر شاہ نے ان سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر طلاب کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلاب کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔