عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// دہلی کے ایک 68 سالہ سیاح کی منگل کو گلمرگ میں موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت حامد علی ولد مرحوم رفاقت علی کے طور پر ہوئی ہے۔ گلمرگ کے ایک ہوٹل میں مقیم حامد علی کو کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیاجس کے بعد عملے نے مقامی محکمہ صحت کے حکام کو اطلاع دی۔ اسے ابتدائی طور پر ٹنگمرگ کے مقامی ہیلتھ بلاک میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے جدید طبی امداد کے لیے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا۔تاہم، ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سیاح کو مردہ حالت میں ایس ایم ایچ ایس میں لایا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیکر کیس درج کیا ہے۔