سرینگر//گلمرگ میں تعینات بی ایس ایف کی 107 ویںبٹالین سے وابستہ حوالدار نے اپنی سروس رایفل سے اپنا کام تمام کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں اسوقت سنسنی پھیل گئی جب یہاں 107 بٹالین بی ایس ایف میں تعینات حولدار بلونت سنگھ ولد دیوندر سنگھ ساکنہ چاکری داری تولا ھریانہ نامی جوان نے دران ڈیوٹی اپنی سروس ریفل سے خود کو شوٹ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جس کی وجہ سے موقعہ پر ہی اس کی موت واقع ھوگئی۔ گلمرگ پولیس نے 174crpc کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔(مشتاق الحسن)