بارہمولہ //سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ کو پہاڑی سے بھاری بھرکم بر فانی تودے کی زد میں آکر پانچ غیر ملکی ا سکیر برف کے تودے کے نیچے دب گئے جن میں سے ایک سیاح ہلاک ہوگیا جبکہ بچا و ٹیم نے باقی چار کو زندہ نکالا ۔پولیس کے مطابق جمعہ کو یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب افروٹ کے ہاپت کھوڑ علاقے میںسیکنگ کرتے ہوئے پانچ غیر ملکی سیاح برفانی تودے کی زد میں آگئے جن میں سے روس سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سٹین سلائیو ہلاک ہوا جبکہ باقی چار کو بچاو ٹیم نے ریسکیو کرکے بچایا ،جنہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں ۔ اس دوران بچا و ٹیم نے ہلاک ہوئے جواں سالہ ا سکیئر ڈینل کی لاش کو گلمرگ اسپتال پہنچا کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا ۔واضح رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے پہلے سے ہی جمعرات کو برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی تھی۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیوآفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے محمد حنیف بلکی نے حادثے کے بعد بتایا کہ مذکورہ سکئیرس نے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔