نئی دہلی//مرکزی حکومت نے اپنی غیر سرمایہ کاری پالیسی کے تحت نامکمل ہوٹل پروجیکٹ گلمرگ اشوک کو ریاستی حکومت کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا ۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہوئی اقتصادی معاملات کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ۔ مرکز کی غیر سرمایہ کاری پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی اس غرض سے ترتیب دی گئی ہے کہ ہوٹلوں کا پیشہ وارانہ خطوط پر انتظام چلانا حکومت کا کام نہیں ہے ۔