سرینگر/گلزار احمد ڈار نے جمعرات کو ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشنز، جموں کشمیر کا عہدہ سنبھالا۔
ڈار نے طارق احمد زرگر کی جگہ لی جنہیں تبدیل کرکے ڈائریکٹر محکمہ تواضع کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
گورنر انتظامیہ نے حال ہی میں ریاست کی سیول انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل کرکے افسران کی تبدیلیاں اور تقرریاں عمل میں لائیں۔