مہور// موضع گلاب گڑھ کے عوام آج اس وقت احتجاج پر اتر آئے جب انہوں نے دیکھا کہ محکمہ بجلی اس علاقہ کو نظر انداز کررہاہے ۔ اس علاقہ میں ان دنوں بجلی کی ٹرانسفارمر نصب کرنے کاکام جاری ہے مگر موضع گلاب گڑھ میں کوئی بھی ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا ۔ یہ گاؤں جو کہ زائد از300مکانوں پر مشتمل ہے اور یہاں پر دوٹرانسفارمروں کا ہونا لازمی ہے ۔ مگر بدقسمتی سے دذو کے بجائے ایک بھی ٹرانسفارمر نصب نہیں کیاگیا۔ حد تو یہ ہے کہ بی ڈی اورآفس اورنیابت بھی بجلی کی روشنی کے بغیر ہیں ۔ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ موضع گلاب گڑھ کے لئے جو بجلی کے پول منظور ہوئے تھے انہیں کنڈورہ بھیج دیا گیا ۔ موضع گلاب گڑھ کے لوگوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں جلد از جلد ٹرانسفارمر نہیں دیا گیا تو وہ جنرل لائین پر کام روک دیں گے۔