کپوارہ//گریٹر کشمیر کے سینئر رپورٹر شبیر ابن یوسف کے والدگرامی حاجی محمد یوسف مختصر علالت کے بعد ہفتہ کو انتقال کر گئے ۔75سالہ حاجی محمد یوسف کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے اور سرینگر کے ایک اسپتال میں زیر علاج رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آ بائی گائو ں ریشی گنڈ کرالہ پورہ میں انجام دی گئی جس میں سینکڑوں لوگو ں نے شرکت کی ۔مرحوم کا چہارم منگل بتاریخ14نومبرکو انجام دیا جائیگا۔ اس سلسلے میں گریٹر کشمیر کیمونی کیشن پرائیوٹ لمیٹیڈ سے وابستہ جملہ اسٹاف کی ایک تعزیتی میٹنگ ہوئی جس میں شبیر ابن یوسف کیساتھ تعزیت کا اظیار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ جرنلسٹس فریٹر نٹی کپوارہ اورسیاسی و سماجی تنظیمو ں نے شبیر ابن یوسف سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔