ٓسرینگر//گریٹر کشمیر کے سینئر ایڈیٹر عارف شفیع کو شعبہ صحافت میں بہترین کارگردگی کیلئے سٹیٹ ایوراڈ نوازا گیا ہے۔ 26جنوری کے موقعہ پرکئی شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سٹیٹ ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔گریٹر کشمیر کے سینئر ایڈیٹر عارف شفیع وانی کو شعبہ صحافت میں بہترین کارگردگی کیلئے سٹیٹ ایوراڈ نوازا گیا۔سٹیٹ ایوراڈ حاصل کرنے والوں میں آج تک کیبیور و چیف اشونی کمار،ہندوستان ٹائمز کے بیور و چیف توفیق رشید،پریس ٹرسٹ آف انڈیا کیبیور و چیف انیل بٹ،دینک جاگرن کے ابھیمیو شرما اور دودرشن کیندر سرینگرکے ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد تانترے تقریب کے دوران محکمہ مال اور پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر عبدالرحمن ویری نے ایوارڈسے نواز ہے جس میں 51ہزار روپے نقد اور ایک میڈل شامل ہے۔