لندن//پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ کو بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس کے دوران پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بینونی زلمی کے کوچنگ اسٹاف کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گریم اسمتھ بینونی زلمی کا کوچ اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر جیفری ٹویانا کو نائب کوچ مقرر کیا گیا۔بینونی زلمی کے کوچ بننے پر گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ زلمی بینونی کا حصہ بننے پر خوش ہیں جبکہ اپنی مہارت اور قیادت کے تجربے کی بدولت بینونی زلمی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹاپ ٹیم بنانے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے بینونی زلمی اور پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو زبردست قرار دیا۔اس موقع پر بینونی زلمی اور پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں زلمی نوجوانوں کے لیے امید کا ایک روشن مینارہ ہے۔