سرینگر //محکمہ خزانہ نے مجوزہ جے اینڈ کے گروپ میڈیکلیم انشورنس پالیسی کیلئے ملازمین اور پینشنروں کی طرف سے پیش کردہ انرولمنٹ فارم کیلئے ویب بیسڈ اپلی کیشن ’’جے اینڈ کے ہیلتھ انشورنس‘‘ جاری کی ۔ انڈرائیڈ بیسڈ موبائیل استعمال کرنے والے لوگ گوگل پلے سٹور سے درخواست ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں جبکہ اپلی کیشن پورٹل www.trinityiak.com پر دستیاب رکھا گیا ہے ۔ ملازمین اپنے انرولمنٹ فارموں میں اپنے موبائیل نمبرات کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ملازمین اور پینشنر وں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کو سکرین پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملازمین اپنا نام ، عمر ، جنس اور اُن کے اہلِ خانہ کے ساتھ رشتہ ، محکمہ کے سربراہ ، محکمے کا نام ، ڈی ڈی او کا نام ، اُن کا کوڈ و دیگر تفصیلات کو دُرست کر سکتے ہیں اور صحیح اطلاع اس فارم پر بھر سکتے ہیں ۔ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر تفصیلات کا باقاعدہ جانچ کر کے متعلقہ فارم کو پیش کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح پینشنر جو اس پالیسی کو حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں بھی اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کی تفصیلات کی جانچ کر سکتے ہیں ۔ آن لائین اپلی کیشن پیش کرنے کی تاریخ 30 دن تک جاری رہے گی تا ہم کوئی بھی اطلاعات جو ایک بار جائیزہ لینے کے بعد پیش کی گئیں وہ حتمی تصور کی جائیں گی۔ وہ ملازمین جنہوں نے 2017 میں اپنی تفصیلات پیش کی ہیں اور بطور انرولڈ ملازمین موجود ہیں اور جنہوں نے اپنے موبائیل نمبرات بھی اس وقت فراہم کئے ہیں کو پورٹل www.trinityiak.com کو لاگ ان آئی ڈی میں استعمال کیا جائے گا ۔ جن ملازمین نے ابھی تک اپنا انرولمنٹ فارم پیش نہیں کیا ہے وہ سرینگر اور جموں میں 30 دنوں کے اندر اپنے ڈی ڈی او کے ذریعے میسرز ٹرنٹی ری انشورنس بروکرز لمٹیڈ کو اپنی درخواست پیش کر سکتے ہیں ۔ انرولمنٹ فارم خزانہ کی ویب سائیٹ اور جی اے ڈی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ ملازمین اور پینشنر کسی بھی رہبری کیلئے ٹول فری نمبر 18001807161 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔