عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) گرلز ہائی سکول پل ڈوڈہ میں منعقد ہوئی کا مرکزی موضوع طلباء کے مستقبل کی تشکیل میں والدین اور استاد کی مضبوط شراکت کا اہم کردارتھا۔اس تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر روشن لال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔والدین، اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے روشن لال نے طلباء کو جامع اور معیاری تعلیم کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اسکول کی تعریف کی۔انہوں نے خاص طور پر والدین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بچوں کی ترقی کی سرگرمی سے نگرانی کریں، نہ صرف تعلیمی میدان میں، بلکہ ان کی مجموعی بہبود اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کے لحاظ سے بھی۔ اے ڈی ڈی سی نے تعلیمی انفراسٹرکچر کو بڑھانے میں سکول انتظامیہ اور والدین کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں استاد محمد اشرف نے سکول کی حالیہ کامیابیوں اور اقدامات کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔