ترال//ترال میں پولیس کے ہاتھوں 2 نوجوانوں کی گرفتاری کے بعدپبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے اور پلوامہ میں متعدد نوجوانوں کی شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار یوں کیخلاف مکمل ہڑتال رہی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی۔جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں ایک مقامی دکاندار اور ایک سابق جنگجو کوگرفتارکرنے کے بعدسیفٹی ایکٹ کے تحت جموں جیل روانہ کیا گیا۔ جس پر مقامی لوگوں نے زبردست غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے علاقے میں مکمل ہڑتال کی جبکہ قصبے میںجمعرات کی صبح 9 بجے کے قریب نوجوانوں کی ایک بڑی تعداداچانک نمودار ہوئی اور بازار دکانوں اور گاڑیوں پر شدید پتھراو کیا۔واضح رہے ترال کے مختلف ،مقامات سے پولیس نے تین روز قبل شبانہ چھاپوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا رتھا جن میں 2 نوجوانوں جن میں ایک سابق جنگجو آرزو بشیر ساکنہ مندورہ اور ایک دکاندار ہلال احمد دھوبی ولد غلام محی الدین دھوبی ساکنہ ترال بالاشامل ہیں،پر سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیاگیا ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو، کریم آباد اور مرن علاقوں میں فورسز پولیس اور ایس او جی کے ہاتھوں مختلف علاقوں سے 20سے زائد نوجوانوں کو چھاپوں کے دروان گرفتار کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے چند نوجوانوں کی شناخت ارشد صوفی،مزمل احمد راجو،منظور احمد یاور احمد ،عاقب احمد،مزمل احمد،انظر پیر کے طور کی ہے علاقے میں جمعرات کے روز مکمل ہڑتال رہی ہے