سرینگر//جموں و کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 1448 نئے کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوگئے، جو گذشتہ 49دنوں میں ایک دن کی کم ترین تعداد ہے ۔اس سے قبل 17 اپریل کو 1145 کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
حکام نے سنیچر کو بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران 25 مزید کورونا مریض وائرس کا شکار ہوگئے۔ان میں جموں ڈویژن میں 13 اور وادی کشمیر میں 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں 453 کیس جبکہ وادی کشمیر میں 995 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 292360 ہوگئی ہے۔