مہور//نواحی علاقہ انگرالہ کے طلباء نے پیر کی صبح انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا جس دوران انہوں نے انگرالہ مہور روڈ پر دھرنا دیا جس کے نتیجہ میں کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی۔طلباء کا الزام تھا کہ انہیںوقت پر گاڑی نہیں ملتی ہے اور اکثر مواقع پر وہ بر وقت اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا انہیں گاڑی والے نہیں بٹھاتے ہیں اور وہ روز اسکول لیٹ ہوجاتے ہے۔احتجاج کرنے والے طلباء جو کہ مہور ہائر سیکنڈری اور بگا کالج میں زیر تعلیم ہیں،کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ مہور ہائر سیکنڈری یا بگا کالج تعلیم حاصل کرنے جاتے ہے جو کہ تقریباً 10 یا 15 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور انہیں روزانہ یا تو اسکول کیلئے گاڑی نہیں ملتی یا انہیں مقامی ڈرایئور نہیں بٹھاتے ہیں جس کے باعث ان کی پڑھائی پر برا اثر پڑرہا ہے ۔ اس کے علاوہ اگرچہ طلباء کیلئے حکومت نے کرایہ میں رعایت رکھی ہے اور انہیںآدھا کرایہ ہی ادا کرنا ہوتا ہے لیکن ڈرایئورا ن سے پورا کرایہ وصول کر کے بھی نہیں بٹھاتے ہیں۔مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک سڑک بند رکھی اس کے بعد ایس ایچ او مہور طارق حسین نائک موقع پر آئے اور طلباء کو یقین دلایاکہ ان کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا اس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ افراد سے بات کی۔