سرینگر//گاندھی جینتی کے موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی نے مہاتما گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا ۔پردیش کانگریس صدرغلام احمد میر نے مہاتما گاندھی کو امن کا پیامبر قرار دےتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے اپنی زندگی قوم کے نام قربان کی ۔ کانگریس نے اس سلسلے میں سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی ساری زندگی سماج کے مختلف طبقوں کے مابین بھائی چارے اور امن و اشتی کے قیام کے لئے وقف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہبی رواداری، بھائی چارے، امن و اشتی اور سیکولر روایات کی آبیاری کی جائے جو گاندھیائی فلسفہ کا نچوڑ ہے۔تقریب میں جن کانگریس لیڈران نے شرکت کی ،اُن میں پیر زادہ محمد سعید،تاج محی الدین ، محمدمظفر پرے ،سریندر سنگھ چنی ،عرفان نقیب اور دیگر لیڈران شامل ہیں ۔