گاندربل//ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع کے نوجوانوں کی کھیل ©صلاحیتوںمیں نکھار لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار آج ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں ضلع میںسپورٹس اینڈ یوتھ انگیجمنٹ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔جس دوران نوجوانوں کی کھیلوںمیں شمولیت کے لئے ضلع سطح پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ اس سلسلے میں لوازمات طے کرنے کے علاوہ ایک نقشہ راہ ترتیب دیا جاسکے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس،سٹیٹ سپورٹس کونسل،محکمہ تعلیم،محکمہ دیہی ترقی،پولیس،سی آر پی ایف ،بی ایس ایف اورفوج کے آفیسران ڈی ایل ٹی ایف کے ممبران ہوں گے جو کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں شمولےت کی نگرانی کرےں گے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ محکموں کی طرف سے نوجوانوں کو مختلف کھےل کود کی سرگرمےوں مےں شامل کرنے کے لئے متواتر جائزہ لینے اور منصوبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے ضلع کے سکولوں میں کھیل ڈھانچے کو ترقی دینے کی بھی ہدایت دی۔