گاندربل//ارشاد احمد//کرکٹ ایسوسیشن گاندربل کے زیر اہتمام ٹی 20 چمپیئز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت کرکٹ سٹیڈیم گاڑورہ میں رمضان المبارک کے بعد پھر شروع کردیا گیا جس کے دوران وائیرئر زکورہ کا مقابلہ رائل بلیو لار کے درمیان میچ کھیلا گیا.ٹاس رائل بلیو لار نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.مقررہ 20 اووز میں سبھی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 108 رن بنائے جواب ویئریر زکورہ نے مطلوبہ ہدف 14 اووز میں تین کھلاڑیوں آوٹ ہونے پر حاصل کرکے سات کھلاڑیوں سے میچ میں جیت درج کرلی.اشفاق احمد نے بیٹنگ اور بالنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے سے 60 رن بنائے جبکہ گیند بازی کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دے گئے .میچ کے دوران تماشہ دیکھنے والوں کی خاصی تعداد موجود تھی جنہوں نے میچ کا لطف اٹھایا۔