گاندربل//ارشاد احمد//کرکٹ سٹیڈیم گاڑورہ گاندربل میں کرکٹ ایسو سی ایشن گاندربل کی جانب سے گاندربل ٹی 20 چیمپئنز لیگ نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیت بروئے کار لانے کے لئے لیگ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جس 18 فرنچایئز شرکت کررہے ہیں جن کو تین گروپوں رکھا گیا ہے،ہر ٹیم پانچ میچ کھیلے گی۔کرکٹ لیگ آئی سی سی فارمیٹ طرز پر چلے گا جس میں خطاب جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے جبکہ رنراپ ٹیم کو 70 ہزار روپے حاصل ہونگے.مین آف دی سیریز کو 40 ہزار دیئے جائے گے۔ٹورنامنٹ میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی نامور کھلاڑی کھیل رہئے ہیں۔شیڈول کے مطابق جمعہ کو پہلا میچ سکائی رینجرز بمقابلہ سلطان ویریر کھیلا گیا جس میں ٹاس سکائی رینجرز نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا مقررہ 20 اووز میں آٹھ کھلاڑیوں پر 147 رن بنائے جواب میں سلطان ویریر 133 رنوں پر ہی سمٹ گئی اس طرح سکائی رینجرز نے 14 رنوں سے میچ جیت لیا۔مین آف دی میچ سمیر احمد چنے گئے جنہوں نے 40 گیندوں پر 50 رن بنائے ۔