گاندربل//کرکٹ سٹیڈیم گاڑورہ گاندربل میں کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل کی جانب سے ٹی 20 چمپیئزلیگ نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ٹورنامنٹ شدومد سے جاری ہے ۔شیڈول کے مطابق منگلوار کو سلطان ویئریر کا مقابلہ ٹیم ہیکڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹاس ٹیم ہیکڈ نے جیت لیا اور پہلے بلے بازی کی۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 83 رن بنائے اور سارے کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ جواب میں سلطان ویئریر نے مطلوبہ ہدف 16 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر حاصل کرکے 3کھلاڑیوں سے میچ جیت لیا۔سلطان ویئریر کے محمد یاسین میچ کے بہترین کھلاڑی چنے گئے جنہوں نے اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑی آؤٹ کئے ۔