راجہ ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ زراعت کی سکریٹری محترمہ شبنم کاملی اورمحکمہ فشریز کے ڈائریکٹر محمد فاروق ڈار نے گاندربل میں ماہی گیری کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔انہوں نے گاندربل کے نواحی علاقہ آہن میں ری سرکولیٹری ایکوا کلچر کی سہولت کا جائزہ لیا ، جس کے مکمل ہونے سے ریاست میں ٹراؤٹ کی پیداوار میں 1000 ٹن سے زائد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے محکمہ کے افسران کو ماہی گیروں اور فش فارمزکے لیے کام کرنے کی ہدایت کی۔تقریب کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ڈاکٹر سلمان نے ترابزون یونیورسٹی ترکی کی طرف سے ضلع گاندربل میں رینبو ٹراؤٹ کی افزائش پر تحقیق کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ گاندربل کی طرف سے جاری مرکزی معاونت سے استفادہ کرنے والے فائدہ مند اسکیموں سے بھی آگاہ کیا۔