گاندربل// نیشنل کانفرنس نے گاندربل میں موجود ہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔پارٹی کے ضلع دفتر گاندربل سے ضلع صدر و ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار کی قیادت میں بیہامہ چوک سے احتجاجی جلوس برآمد ہوا۔اس موقع پر شیخ اشفاق جبار نے موجودہ سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بجلی بحران نے سردی کے ان ایام میں جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں کئی نہتے افراد کو جان بحق کیا گیاجن میں خواتین بھی شامل ہیں۔انوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے ۔