گاندربل/ارشاد احمد/گاندربل پو لیس کی طرف سےوک اےکشن پروگرام کے تحت سینک اسکول مانسبل گراﺅنڈ میں منعقدہ سپورٹس فےسٹول اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں ڈ ی ائی جی وسطی کشمیر غلام حسن بٹ نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔فےسٹول کا انعقاد 30 اکتوبر سے سینک اسکول مانسبل گراﺅنڈ میںکےا گےا۔ ٹورنامنٹ مےںٹگ آف وار ، کبڈی ،کرکٹ، فٹبال، بیڈمینٹن، مارشل آرٹس اور والی بال جیسے کھےلوں کے مقابلوں کا انعقاد کےا گےا ۔اس موقعے پر ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون، معزز شہریوں کے علاوہ سپورٹس سے وابستہ لوگ و دیگر افسران موجود تھے۔