گاندربل//شالہ بگ گاندربل میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریان فائٹرس آہن اور فرینڈز کرکٹ کلب ڈب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر ریان فائٹرس آہن نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔فرینڈز کرکٹ کلب ڈب کی نپی تلی باولنگ کے سامنے ریان فائٹرس کے بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے۔شہنواز کے 43رن اور بشیر احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 33.2 اورز میں 142 بنا کر پر پوری ریان فائٹرس آہن کی ٹیم سمٹ گئی۔ دیگر کوئی بھی بلے باز مخالف ٹیم کے باو¿لروں کے سامنے ٹک نہیں سکا۔ فرینڈز کرکٹ ڈب کے سعید ہلال نے 42 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیااور اس طرح سے فرینڈز کلب ڈب نے مقررہ حدف 31.4 اوروز میں6 کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے پر پورا کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔سعید ہلال نے ایک مرتبہ پھر کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آو¿ٹ 28 رن اسکور کئے اور میچ کے بہترین کھلاڑی چنے گئے ۔